loveamma
سیڈ سائیکلنگ پنیاں
سیڈ سائیکلنگ پنیاں
Couldn't load pickup availability
To read the description in english click here
سیڈ سائیکلنگ ایک قدرتی طریقہ ہے جس میں حیض (منسٹریول سائیکل) کے مختلف مراحل کے مطابق السی، کدو، تل اور سورج مکھی کے بیج استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے سائیکل کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے: فولیکولر فیز اور لیوٹیل فیز۔
لو، اماں کی سیڈ سائیکلنگ پنیاں اس عمل کو آسان، مزیدار اور خوشگوار بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ اماں کی خاص پنیاں ان غذائیت سے بھرپور بیجوں کے ساتھ بنائی ہیں تاکہ آپ کو مکمل فائدہ ملے اور ذائقہ بھی۔ بس ہر دن اپنی فیز کے مطابق ایک پنی کھائیں۔
طریقہ استعمال
فیز 1 (فولیکولر فیز)
یہ مرحلہ آپ کی ماہواری کے پہلے دن سے شروع ہوتا ہے اور بیضہ دانی (اوویولیشن) تک جاری رہتا ہے، جو عموماً 14ویں دن ہوتا ہے۔
ماہواری کے بعد کے پہلے 14 دنوں تک روزانہ فیز 1 کے جار سے ایک پنی کھائیں۔
فیز 2 (لیوٹیل فیز)
یہ مرحلہ اوویولیشن کے بعد شروع ہوتا ہے اور اگلی ماہواری تک جاری رہتا ہے۔
ماہواری شروع ہونے تک روزانہ فیز 2 کے جار سے ایک پنی استعمال کریں۔
آپ اپنے سائیکل کے مطابق پنیاں کھانے کے دنوں میں رد و بدل کر سکتی ہیں تاکہ یہ آپ کے جسم کے نظام سے ہم آہنگ ہو جائے۔
فوائد
وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور
ہارمونس کو ٹھیک رکھنے میں مد دگار ہے
ماہواری کو باقاعده کرتی ہے
پی ایم ایس کے علامات کم کرتی ہے
ماہواری کے دوران درد میں آرام دیتی ہے
موڈ کو بہترکرتی ہے
نیند بہتر کرتی ہے
ہاضمہ ٹھیک رکھنے میں مددگارہے
جلد اور بالوں کو صحت مند بناتی ہے
جسم میں مائیکرونیوٹرینٹس اور ضروری غذائی اجزاء کی مقدار بڑھاتی ہے
اجزاء
فیز 1: کدو کے بیج، السی کے بیج، کھجور، بادام، دار چینی پاؤڈر، اور دیسی گھی۔
فیز 2: سورج مکھی کے بیج، تل کے بیج، خشک ناریل، بادام، الائچی پاؤڈر، دیسی گھی، اور گڑ۔
Phase 1 Nutrition Facts
Phase 2 Nutrition Facts
FAQ's
سیڈ سائیکلنگ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟
سیڈ سائیکلنگ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟
سیڈ سائیکلنگ وہ طریقہ ہے جس میں حیض کے مختلف مراحل کے دوران مخصوص بیج کھائے جاتے ہیں تاکہ ہارمونس کو متوازن کیا جا سکے۔
سیڈ سائیکلنگ میں کون سے بیج استعمال ہوتے ہیں؟
سیڈ سائیکلنگ میں کون سے بیج استعمال ہوتے ہیں؟
سیڈ سائیکلنگ میں استعمال ہونے والے بیج السی ، کدو، سورج مکھی، اور تل کے بیج ہوتے ہیں۔
سیڈ سائیکلنگ حیض کے سائیکل میں کیسے مدد دیتی ہے؟
سیڈ سائیکلنگ حیض کے سائیکل میں کیسے مدد دیتی ہے؟
سیڈ سائیکلنگ ہارمونس کو متوازن کر کے، پی ایم ایس کی علامات کو کم کر کے، اور اومیگا-3 فیٹی ایسڈز، فائبر، وٹامنز، اور معدنیات کی وجہ سے مجموعی صحت کو بہتر بنا کر حیض کے سائیکل کو بہتر بناتی ہے۔
سیڈ سائیکلنگ کے لیے حیض کے سائیکل کے کون سے مراحل ہوتے ہیں؟
سیڈ سائیکلنگ کے لیے حیض کے سائیکل کے کون سے مراحل ہوتے ہیں؟
سیڈ سائیکلنگ کے لیے حیض کے سائیکل کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے:
- فولیکولر فیز: یہ آپ کی ماہواری کے پہلے دن سے شروع ہوتا ہے اور اوویولیشن (بیضہ دانی سے انڈہ خارج ہونے) تک جاری رہتا ہے۔
لیوٹیل فیز: یہ اوویولیشن کے بعد شروع ہوتا ہے اور اگلی ماہواری تک چلتا ہے۔
سیڈ سائیکلنگ کے لیے میں اپنے حیض کے مراحل کیسے معلوم کروں؟
سیڈ سائیکلنگ کے لیے میں اپنے حیض کے مراحل کیسے معلوم کروں؟
اگر آپ کی مہواری کا دورانیہ ر یگولر نہیں ہے تو آپ چاند کی تاریخوں کے مطابق سیڈ سائکلنگ کر سکتی ہیں۔
نئے چاند سے پورے چاند تک یعنی پہلے 14 دن فیز 1 پنیاں لیں۔
پورے چاند سے نئے چاند تک یعنی اگلے 14 دن فیز 2 پنیاں لیں۔
یہ طریقہ ہر 28 دن کے بعد دہرائیں، چاہے آپ کے مہواری کا دورانیہ کچھ بھی ہو۔
آپ خود اپنے حیض کے دن گن کر یا کسی ماہرِ صحت کی مدد سے اپنے حیض کے مراحل معلوم کر سکتے ہیں۔
سیڈ سائیکلنگ کے لیے کتنے بیج کھانے چاہئیں؟
سیڈ سائیکلنگ کے لیے کتنے بیج کھانے چاہئیں؟
سیڈ سائیکلنگ کے دوران تقریباً ایک کھانے کا چمچ پیسے ہوئے بیج کھانے چاہیے۔ لو، اماں کی سیڈ سائیکلنگ پنیاں اس کو آسان بنا دیتی ہیں کیونکہ آپ کو روزانہ صرف ایک پنی کھانی ہوتی ہے۔
Share



Subscribe to our emails
Be the first to know about new products and exclusive offers.