loveamma
نو شوگر ڈیٹ پِنّی
نو شوگر ڈیٹ پِنّی
Couldn't load pickup availability
To read the description in english click here
نو شوگر ڈیٹ پِنّی، پُرانی دیسی پِنّی کا ایک صحت بخش اور جدید انداز ہے۔ ان میں کھجور اور انجیر شامل کی جاتی ہے، جو قدرتی طور پر میٹھا ذائقہ دیتی ہیں ۔ اس میں کوئی چینی شامل نہیں کی جاتی۔ ہماری خاص نو شوگر ڈیٹ پِنّی میں چار طاقتور بیج بھی ہوتے ہیں. سورج مکھی کے بیج، کدو کے بیج، السی کے بیج اور تل۔ یہ سب بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور جسم کو مضبوط اور توانا رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ان میں ڈرائی فروٹس کی بھرپور مقدار شامل ہوتی ہے جو سردیوں میں آپ کو صحت مند اور پُرجوش رکھتے ہیں۔
لو، امّاں کا مقصد یہی ہے کہ ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ صحت مند اور روایتی ہو۔ نو شوگر ڈیٹ پِنّی اسکول جانے والے بچوں کے لیے بہترین سنیک ہے۔ لنچ باکس میں یہ پِنّی رکھیں، بچہ دن بھر ایکٹیو اور خوش رہے گا۔ ہماری اماں سب کے لیے محبت سے بناتی ہیں اور کھانے کی کوالٹی اور صفائی کا خاص خیال رکھتی ہیں۔ اس لیے آپ کو اپنے بچوں کی صحت کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ، کیونکہ اماں ہیں نا

نو شوگر ڈیٹ پِنّی کے فوائد
لو، امّاں کی نو شوگر ڈیٹ پِنّی صحت مند اسنیکس کے لیے سب سے بہترین انتخاب ہے۔
- -یہاں کچھ اہم فائدے ہیں جو آپ کو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے حاصل ہو سکتے ہیں نو شوگر ڈیٹ پِنّی میں استعمال ہونے والی کھجور میں فائبر، پوٹاشیئم، میگنیشیم اور کئی اہم وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ یہ ہاضمے، ہڈیوں، دل، دماغ اور جلد کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔
- کھجور قدرتی طور پر میٹھی ہوتی ہے، اس لیے یہ توانائی دیتی ہے بغیر کسی نقصان کے اسی طرح، خشک انجیر بھی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے، جس میں فائبر، وٹامنز اور منرلز شامل ہوتے ہیں۔ یہ ہاضمے، ہڈیوں، دل اور جلد کی صحت کے لیے مفید ہے۔ انجیر میں آئرن کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو خون کی کمی (انیمیا) میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ قدرتی مٹھاس رکھتی ہے اور جسم کو قدرتی طور پر توانائی فراہم کرتی ہے۔
- لو، امّاں کی نو شوگر ڈیٹ پِنّی میں شامل بیج ، جیسے السی، سورج مکھی، کدو اور تل ، سپر فوڈز مانے جاتے ہیں۔ یہ دل کی صحت بہتر کرتے ہیں، ان میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور پروٹین کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔ یہ وزن کو متوازن رکھنے میں مدد کرتے ہیں، اس لیے یہ ایک مکمل صحت مند اسنیک ہے۔
- نو شوگر ڈیٹ پِنّی میں شامل دوسرے اجزاء کی طرح خشک میوہ جات بھی بہت سے صحت بخش فائدے دیتے ہیں۔ یہ نہ صرف طاقتور غذائیت فراہم کرتے ہیں بلکہ پِنّی کو نٹی اور بٹر جیسا مزیدار ذائقہ بھی دیتے ہیں، اور جسم کو توانائی سے بھر دیتے ہیں
اجزاء
اجزاء
کھجور، انجیر، بادام، کاجو، اخروٹ، پستہ، خربوزے کے بیج، سورج مکھی کے بیج، کدو کے بیج، السی کے بیج، تل، خشخاش، سوکھا ناریل، الائچی پاؤڈر اور دیسی گھی۔
Share




Subscribe to our emails
Be the first to know about new collections and exclusive offers.